اسلام آباد

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 11دہشت گردوںکی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیاہے کہ دہشت گرد قتل ،اغوا برائے تاوان ،مسلح فوج اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں پر حملو ں ،تعلیمی اداروں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھے ۔ان دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹس نے سزا سنائی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں محمد عمر ،حمید اللہ ،رحمت اللہ ،محمد نبی ،بلاول شاہ ،دلبر خان ،رضوان اللہ ،گل الرحمان ،محمد ابراہیم ،شیر محمد خان اور سردار علی شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close