اسلام آباد

اسلام آباد دھرنا، مظاہرین کی سپلائی لائن بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ 18 روز سے فیض آباد میں جاری دھرنے کیخلاف سخت کارروائی کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سپلائی لائن کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے فیض آباد کی طرف جانے والے تمام راستے بند کرتے ہوئے مری روڈ پر مزید کنٹیز لگا دیئے ہیں جبکہ کھانے پینے کے سٹالز کو بھی بند کرنے فیض آباد پل کے گرد سٹریٹ لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مذہبی جماعتوں نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 18 روز سے فیض آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ نیکی کے کام کو اگر غلط انداز سے کیا جائے تو یہ عمل بھی غلط ہی ہو گا۔ دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ جب تک وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا، اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close