اسلام آباد

پولیس کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیاہے.چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہے. پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. جامع تحقیقات کی روشنی میں مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close