اسلام آباد

چوہدری نثار کے گھر پر حملہ، مظاہرین نے گیٹ توڑ دیا اور پھر۔۔۔ اسلام آباد سے اب تک کی سب سے خوفناک خبر آ گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک کے مظاہرین کا احتجاج جاری ہے اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر کا گیٹ بھی توڑ دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چند گھنٹوں قبل چوہدری نثار علی خان کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ان کے گھر پر حملہ کر کے گیٹ توڑ دیا اور گھر کے باہر کھڑی بکتر بند گاڑی پر پتھراﺅ کر کے آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیض آباد کے ملحقہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی ہے اور پیمرا کے حکم کے بعد مختلف شہروں میں نیوز چینلز کی نشریات بھی معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس کی 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close