اسلام آباد
وزیر داخلہ کا ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس جلد بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد: اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہو تے ہیں تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جسے اب وزیر داخلہ احسن اقبال نے جلد کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کر لیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے فوجی جوان تعینات کیے جائیں گے ،ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دی گئیں تھیں جس پر صحافی برادری کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی احتجاج کیا ۔