اسلام آباد
دھرنے کیخلاف ناکام آپریشن، اسلام آباد میں فوج، لاہور میں رینجرز طلب
اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے پاک فوج کو فوری طور پر اسلام آباد میں طلب کر لیاہے جو کہ تاحکم ثانی تعینات رہے گی۔ پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کے کتنے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اس حوالے سے فیصلہ پاک فوج کے افسران ہی کریں گے تاہم پاک فوج کو اسلام آباد میں حساس تنصیبات سمیت دھرنا مظاہرین کے علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پاک فوج تاحکم ثانی تعینات رہے گی۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کی 4 کمپنیاں بلانے کے لئے تحریری درخواست وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے بھجوائی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین حساس تنصیبات کی طرف رخ کرسکتے ہیں اس لئے سیکیورٹی کے لئے رینجرز کی 4 کمپنیاں اہم مقامات پر تعینات کی جائیں۔