اسلام آباد

مظاہرین سے صرف مذاکرات، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کے اجلاس میں دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے معاملے کا پرامن حل تلاش کرنے پہ زور دیا، جس پر سول اور عسکری قیادت نے دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا اور علما سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں قیام امن کیلئے فوج آئینی کردار مثبت طریقے سے ادا کرے گی اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کیلئے موجود رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close