اسلام آباد

کسی کو بھی ملک میں مذہبی جنونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ملک میں مذہبی جنونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مذہب کے نام پر ایسا سب کچھ کرنا ناروا طریقہ ہے۔ لاہور میں "اسلام ٹائمز” سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی قانون میں کوئی غلط ردوبدل یا آئینی ترمیم نہیں کی گئی، ختم نبوت قانون میں جو الفاظ بدلے گئے تھے وہ سب سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ تھا جس سے اس حلف کا اثر کم نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پنجاب حکومت ایک دو دن میں تمام معاملات حل کر لے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close