اسلام آباد

اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے، آرمی چیف کا وزیراعظم کو جواب

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں فیض آباد دھرنے کی صورتحال پر اہم گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے اسلام آباد میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے، عوام کے خلاف فوج کا استعمال مناسب نہیں ہے، پاکستان کے لوگ آرمی سے محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا، تاہم فوج کی تعیناتی آخری آپشن ہونا چاہیے، بدامنی اور انتشار سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلجز کی نشریات پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا، انٹرنیٹ اور ٹی وی چینلز کی بندش ختم کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close