اسلام آباد
ترکی سے بے دخل 27پاکستانی واپس پہنچ گئے ، تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل
اسلام آباد: ترکی سے بے دخل پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں انہیں تفتیشی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی سے بے دخل 27پاکستانیوں کو بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا گیاہے جہاں انہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم اب ان سے مختلف حوالوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔