اسلام آباد

پاکستان میں عراق اور شام کی طرز پر مسلکی فساد پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں عراق اور شام کی طرز پر مسلکی فساد پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو خدشہ تھا کہ ملک بھر میں مسلک کی بنیاد پر فساد پھوٹ پڑتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے عمران خان کو فسادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت ہاتھ میں ماچس لئے پھرتے ہیں اور جہاں تیل نظر آتا ہے آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت مسلک کی بنیاد پر فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے ختم کرانے کیلئے پوری سیاسی و عسکری قیادت نے ملکر قدم اٹھایا۔ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے حوالے سے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔ وزیر داخلہ نے اقامہ رکھنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر منافع بخش ادارے مدینہ انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ نے انہیں اقامہ دیا تھا کیونکہ وہ اس ادارے کے مشاورتی بورڈ کا حصہ تھے اور اسکا کبھی بھی کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معاملے پر عدالت جانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close