اسلام آباد

نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے لئے نوازشریف کی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خلاف نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی ایک اور آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نوازشریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، نیب، حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 28 جولائی کا فیصلہ حقائق اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، فیصلے کے باعث ایک الزام پر 3 ریفرنسز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ریفرنسز دائر کرنے کا حکم سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، عدالت عظمیٰ اپنے فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ ایک الزام پر زیادہ مقدمات نہیں بنائے جاسکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کئے جانے چاہئے تھے لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار نے اعتراضات برقرار رکھے گئے جو آئین کے آرٹیکل 10 اے، 25،13 کی خلاف ورزی ہے، چیف جسٹس کے ان چیمبر حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close