اسلام آباد

نواز شریف ایک مرتبہ پھر لندن روانہ ہوگئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ 5 روزہ دورے کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لندن میں زیرعلاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرکے انہیں ایک ہفتہ کی حاضری سے استشنی دیا تھا جب کہ عدالت نے مریم نواز کو 15 نومبر سے 15 دسمبر تک کا استثنی دے رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close