اسلام آباد

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا خطرناک ہے، صادق خان

اسلام آباد: لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جانا بہت خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، ہمیں متحد ہوکر ٹرمپ کو پیغام دینا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر تحفظات ہیں، ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لئے جاری امن مذاکرات کا حصہ ہیں، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر عالمی رہنما امریکی اعلان کی مذمت کرچکے ہیں۔

امریکی صدر کے دورہ لندن سے متعلق سوال پر میئر صادق خان نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سنا ہے کہ فروری 2018 میں وہ برطانیہ کا دورہ کریں گے لیکن وہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا، دیکھیں گے کہ کیا ہوگا، لندن میں ٹرمپ کے فینز نہیں ہیں اگر وہ آئے تو انہیں بہت سے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میئر لندن نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اچھے نہیں، انہوں نے پوری دنیا سے مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے کا بیان دیا تھا، میرا مشورہ ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے اپنے خیالات بدلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close