اسلام آباد

ٹی او آرز کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد کئے جانے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج 3 بجے اپنے چیمبر میں طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے ٹی او آرز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ٹی او آرز کے حوالے سے  نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور بی این پی عوامی کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close