اسلام آباد
عمران خان کوجھوٹ بنانے والی فیکٹریوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، پرویزرشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ عمرے سے واپس آئے لیکن جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کے لئے مری میں گورنر ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے کسی نجی رہائش گاہ کی نہیں عمران خان کو بے بنیاد الزامات پر شرم سار ہونا چاہئے، عمران خان روزانہ جھوٹ کی سیریز کے بغیر نہیں رہ سکتے کیونکہ انہیں جھوٹ بنانے والی فیکٹریوں نے یرغمال بنارکھا ہے اور وہ عمرہ کی سعادت تو حاصل کرچکے لیکن جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے۔