اسلام آباد

پاکستان نے کلبھوشن سے والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اُس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور بھارتی جاسوس سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہو سکتی ہے جبکہ ملاقات میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود ہونے کی اجازت ہو گی اور سب کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سے لڑ کر کشمیر حاصل نہیں کر سکتا۔

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان سے قبل امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک اہم دورے سے قبل امریکی حکام کا بیان غیرضروری اور حقائق کے منافی ہے، پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہوچکا ہے اب اس طرح کے الزامات دوطرفہ تعلقات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تشویش ہے ایسا اقدام خطے کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور یہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close