اسلام آباد

صدرممنون حسین کی طبعیت ناساز ، اسپتال منتقل

صدرمملکت ممنون حسین کو ناسازی طبع کی بنا پر آج صبح سخت سیکیورٹی کے حصار میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین کو آج صبح سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔

ممنون حسین کئی گھنٹوں سے اسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ جاری ہے ۔

اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف بھی قومی ادارہ برائے امراضِ قلب آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ میں طبعیت کی خرابی کی بنا پر کئی دن داخل رہ چکے ہیں۔
بعد ازاں انہیں اسلا م آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا جہاں فروری میں متعدد بار ان کی طبعیت کی خرابی کی بنا پر پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close