اسلام آباد

امریکا کے کہنے پر ہم نے قبائلی علاقوں میں فوج بھیجی،عمران خان

اسلام آباد: چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجی جب کہ قبائلیوں کے خلاف آپریشن بہت بڑا ظلم تھا۔اسلام آباد میں فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت قبائلی علاقوں کی تاریخ سے آگاہ نہیں ہے، قبائلی علاقوں کو پاک فوج نے فتح نہیں کیا تھا بلکہ پاکستان بننے کے بعد 1948 میں خود قبائلیوں نے مملکتِ پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، قبائلی علاقہ پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ تھا لیکن اب یہاں بہت سے مسائل ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں جس کے ذمہ دار حکمران ہیں، جنہوں نے کبھی قبائلیوں کو اپنا سمجھا ہی نہیں، نائن الیون کے بعد جو کچھ قبائلی علاقوں میں ہو اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجی اور ان کے خلاف آپریشن بہت بڑا ظلم تھا،قبائلیوں کے خلاف ملٹری ایکشن کے بعد وہاں ڈرون حملے شروع ہوگئے جس کے باعث مقامی لوگ پاک فوج کے خلاف ہوگئے۔
دوسری جانب عمران خان سے مرکزی سینئرنائب صدرعلی زیدی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے مل کرزرداری اورٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیوانیت کی حد تک لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے، تحریک انصاف سندھ کوزرداری اوراسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی، نوازکو کٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے، سندھ پرخصوصی نظرہے، تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اورپاکستان اور سندھ کے وجود کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close