اسلام آباد

بھارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے۔ بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔ واضح رہے کہ اتوار کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close