اسلام آباد

موجودہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی پارٹی کو بےیقینی کے ماحول سے نکلنے سے مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں گومگو کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں۔ عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں تو دوسری عدالت سے انصاف مل سکتا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے چکری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے نشاندہی کی کہ باربار کہا جاتا ہے کہ اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں، مگر ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے؟۔ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close