اسلام آباد
گیس پائپ لائن معاہدہ، پاکستان لیت و لعل سے کام نہ لے، ایرانی سفیر
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ امن گیس پائل لائن کو مکمل اور اس حوالے سے ہونیوالے سمجھوتے پر عمل در آمد کرے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر سنجیدگی سے کام کرے، اس لئے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی لین دین کا حجم 15 ارب ڈالر ہے، اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔