اسلام آباد

نیب کا حدیبیہ پیپر کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں حدیببہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا تھا، قومی احتساب بیورو نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے قانونی معاونین نے نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے لیے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول بھی حاصل کرلی گئی ہیں جب کہ آئندہ چند روز میں اپیل دائر کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close