اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں: جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام
اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر اسلام نے کہاہے کہ اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو کہ دھرنے کرواتے ہیں ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا اداروں نے ایسے لوگ ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں ؟جس پر جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام کا کہنا تھا کہ میرا خیال نہیں ہے کہ کہ دھرنے کروانے والی بات درست ہے۔
نجی ٹی وی کے نمائندے نے اس کے فوری بعد اگلا سوال کیا کہ آپ بھی 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے ؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید برائے تنقید ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی مدت پوری کرکے ہی ڈی جی آئی ایس آئی بنا تھا اور یہ بھی کسی غلط پراپیگنڈہ کا حصہ تھا کہ میں نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔