اسلام آباد
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کی درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور پارٹی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے۔ نوٹسز میں حکمراں لیگ کے صدر نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو آٹھ جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے دو ہزار تیرہ اور دو ہزار پندرہ میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل نامکمل ہے۔ دونوں جماعتوں میں امریکا اور برطانیہ سے فنڈنگ کے شواہد بھی موجود ہیں۔