اسلام آباد

اعتزاز احسن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں : عابد شیر علی

اسلام آباد :عابد شیر علی نے اپوزیشن پر کاری وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ ملکی ترقی کا دشمن ہے۔ ایک طرف تخریب کار ایک طرف نواز شریف ہیں۔ چور چور کہنے والے سب سیاسی یتیم ہیں۔ اعتزاز احسن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ اعتزاز احسن کرپشن میں نمبرون ہیں۔ پرویز الہٰی کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر حکومتی اراکین نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ملکی ترقی روکنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم سے سات سوالوں کی نوٹنکی کھیلی جا رہی ہے۔ اپوزیشن باتوں سے مکر جاتی ہے۔ علیم خان جھوٹے ہیں۔ انہوں نے لندن میں 29 لاکھ روپے کے 5اپارٹمنٹ ظاہر کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close