اسلام آباد

اتنی تیزی دکھانے کی ضرورت نہیں ، وزیراعظم کو جواب دینا ہی ہوگا:شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومتی ٹیم کو خبردارکیاہے کہ اتنی تیز ی دکھانے کی ضرورت نہیں ، وزیراعظم کو سوالات کا جواب دینا ہی ہوگا، اب حالات بدل گئے ، ایف آئی اے اور نیب کو بھی جواب دینا پڑے گا۔
حکومتی وزراءکی پریس کانفرنس کے بعد اپنے ردعمل میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم نے طفل مکتب استعمال کیا، لگتاہے کہ وہ اسمبلی میں نہیں آناچاہتے ، ہم نوازشریف کی شکل دیکھنے کو ترس گئے ہیں ، اسمبلی بھی ترسی ہوگی ۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ آج کے سوال انہیں’ لڑ‘گئے ہیں ، اپوزیشن سوالات کا جواب چاہتی ہے ، کل کی میٹنگ میں ہم جواب دیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close