اسلام آباد

بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ کئی علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔گلگت، ہنزہ، غذر، اسکردو، بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع اور پہاڑوں پر برفباری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ اگلے 5سے 6 ماہ کے لیے منقطع ہوگیا جس کے نتیجے میں مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ رات سے لے کر اب تک 10 انچ برف پڑچکی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق سب سے زیادہ سردی مالم جبہ میں محسوس کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 6 جبکہ چترال ، پاراچنار اور کالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں آج کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 21، اورماڑہ 18، لسبیلا 17، جیونی 07، گوادر 06، پسنی 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close