آرمی چیف راحیل شریف کو مسلم لیگ (ن )کے میڈیا سیل کے خلاف شکایت لگا دی گئی
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مسلم لیگ (ن )کے میڈیا سیل کے خلاف شکایت لگا دی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما فیض الحسن چوہان نے ٹی وی کے پروگرام ’جمہور‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایک انتہائی معتبر ادارے کے سربراہ نے ملاقات کر کے ثبوت فراہم کئے کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں چلائے جانے والے مسلم لیگ (ن)کے میڈیا سیل کو 35کروڑ روپے کے ماہانہ فنڈز دیئے جاتے ہیں ۔وہ فنڈز سات بجلی فراہم کرنے والی ڈیسکوز میں سے فی ڈیسکو کو 5کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں ، ثبوت ہیں کہ اس میڈیا سیل کے ذریعے پاک فوج ، آئی ایس آئی اور آرمی چیف کے خلاف مہم چلائی جائے ۔
فیض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام میں اس کے ثبوت دیئے ،ان کے فون ٹیپ کئے گئے ، یہ نریندر مودی کے یار ہیں ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں منان نے بھی شرکت کی جو مسلسل ان کے الزامات کی تردید کرتے رہے ۔