اسلام آباد

کیپٹن صفدر نے اپنی بیوی کے اثاثے چھپائے، پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر پوری قوم فیصلے کی منتظر ہے: عمران خان

اسلام آباد : عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی بیوی کے اثاثوں کو چھپانے سے متعلق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے۔ کہتے ہیں کہ عوام کو الیکشن کمیشن کی طرف سے درخواست پر فیصلے کا انتظار ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی بیوی کے اثاثے چھپائے، جس پر تحریک انصاف نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ کپتان کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر پوری قوم فیصلے کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ قومیں تباہ ہوتی ہیں جب غریب کے لیے الگ اور امیر کے لیے قانون ہو۔ کپتان نے سوال اٹھایا کہ نیب پاناما لیکس پر کارروائی کیوں نہیں کر رہی۔ چیرمین نیب نے ابھی تک اس معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیکل 9 اے کے تحت چیرمین نیب کی جانب سے کارروائی نہ کرنا سنگین جرم ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بنوں کے لوگ پولیس اور صحت جیسی سہولتوں سے مطمئن نہیں جس کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ کہتے ہیں کہ آپریشن ضرب اور آئی ڈی پیز کے باعث بنوں میں سہولتوں کی کمی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close