اسلام آباد

حلقہ بندیوں سے متعلق بل کی منظوری میں پیپلز پارٹی کا کردار قابل ستائش ہے: ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل سینٹ سے منظور ہونے میں پیپلز پارٹی کا کردار اہم ہے، سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرد ئیے ہیں اور اب حکومت الیکشن کے بروقت انعقاد کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے حلقہ بندی بل کے سینٹ سے پاس ہونے پر سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹ سے اس بل کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے لیے ایک اہم دن تھا جس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر تیزی سے کام کرے تاکہ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بل کو سینٹ سے پاس کرانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات بھی دور کر دئیے کیونکہ ہم انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close