اسلام آباد

بجلی کے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائے گا: وزیراعظم

دوشنبے : دوشنبے میں کاسا 1000 پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم نوازشریف تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف، کرغستان کے صدر اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے شرکت کی۔ بجلی منصوبہ چار ممالک کو جوڑنے والا پہلا پراجیکٹ ہو گا۔ پاکستان کو 2018 تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔

دوشنبے میں کاسا 1000 پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت چاروں ممالک کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ۔بجلی منصوبہ چار ممالک کو جوڑنے والا پہلا پراجیکٹ ہو گا۔ پاکستان کو 2018 تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔

تقریب سے  خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی جس سے ملکی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے جس پر خوشی ہے۔ منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کوآپس میں ملائے گا جس سے تعلقات مضبوط ہونگے۔

تقریب میں عالمی بینک کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کی ضروریات پوری ہونگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close