اسلام آباد

اپوزیشن کے سوالوں کا ایسا جواب دیا کہ لوگوں کو بات سمجھ آجائے :محمد زبیر

اسلام آباد : وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن نے حکومتی جوابات کو مختصر قراردیا ،بہت زیادہ تفصیل سے جواب اس لیے نہیں دیا کہ قوم کا وقت بچے اور لوگوں کو بات کی سمجھ آجائے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوائی آف شور کمپنی نہیں ،ان کے خاندان کی آف شور کمپنیاں ہیں جو بالکل جائز طریقے سے کا م کر تی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان آف شور کمپنیوں کی منی ٹریل اور مزید معلومات کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کاکہنا تھاکہ مشرف کے دور میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کی گئی اور اس دور میں شریف خاندان کا کڑا احتساب ہوا ،اس دور میں بھی نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں نکلا ۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نواز شریف ہر سال ٹیکس جمع کراتے تھے اور اب بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر اثاثے نہیں ،ان کے بچے باہر کاروبار کر رہے ہیں اور اس ملک کے قانون کے تحت ٹیکس جمع کراتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close