اسلام آباد

امریکا پاکستان کے بجائے افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کا موقع دینے والوں کو تنبیہہ کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی ملک پاکستان کو تنبیہہ کر رہا ہے جب کہ متنبہ ان کو کیا جانا چاہئے جو افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کا موقع دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بگرام ائر بیس پر بات  کرتے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان پر طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسے بہت فائدہ ہوگا۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا بیان امریکی انتظامیہ کے ساتھ جاری بات چیت کے منافی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ  اتحادی ملک ایک دوسرے کو تنبیہہ نہیں کیا کرتے، امریکا کی جانب سے تنبیہہ تو ان کو کی جانی چاہئے جو منشیات کی پیداوار اور کرپشن میں اضافہ کررہے ہیں، جن کی وجہ سے افغانستان کے لاقانون علاقوں میں اضافہ ہوا اور جو افغانستان میں داعش کو قدم جمانے کا موقع دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن اورمفاہمتی عمل پر توجہ دینی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close