اسلام آباد

سی پیک کے تحت تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبے کے تحت درآمد کئے جانے والے تعمیراتی میٹریل پر ڈیوٹی ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی امپورٹ پر ٹیکس کی چھوٹ کی سمری بھی ایجنڈے میں زیرغور رہی جب کہ آٹو اسپئیر پارٹس اور ٹائر پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے سی پیک منصوبے کے تحت تعمیراتی میٹریل کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی، ٹیکس کی چھوٹ پشاور سے کراچی اور سکھر سے ملتان تک میٹریل پر دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران ای سی سی نے پنجاب اورسندھ کو اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

ایف بی آر کی جانب سے عائد متعدد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سمیت شوگرمل مالکان سے سرپلس 0.3 ایم ایم ٹی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ کے پی اور پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی جب کہ کسانوں سے سرکاری قیمت پر گنے کی خریداری اور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close