اسلام آباد

پارلیمنٹ کی کارروائی کو پر امن بنانے کے لیے ایاز صادق کے رابطے

رابطو ں کے دوران ایاز صادق نے کارروائی پر امن انداز میں مکمل کرنے کے لیے حکومتی وزراءسے بھی مشاورت کی ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان پر اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزیراعظم کی موجودگی میں کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ علیل ہیں وہ بھی پیر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن نے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور حکومتی وزراسے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم جمعہ کو بھی آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے لیکن پاناما لیکس پر پالیسی بیان پیر کو ایوان میں دیں گے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close