اسلام آباد
امریکہ دھمکیوں کے بجائے ہمارے تجربات سے سیکھے، خواجہ آصف
اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ دھمکیاں دینے کی بجائے ہمارے تجربات سے سیکھے۔ امریکی دفتر خارجہ کا بیان یو این اور افغانستان میں امریکی ناکامی کا مظہر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سے سیکھے۔ جو ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں سفارتی ناکامی کا غصہ امریکی بیان سے عیاں ہے۔