ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن پر پابندی کے خلاف درخوست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کی مخالفت کردی ہے گزشتہ روز کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے وزارت داخلہ کاجواب عدالت میں پڑھ کر سنایا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ملی مسلم لیگ پہلے لشکر طیبہ پھر جماعت الدعوہ کے نام سے کام کر رہی ہے دونوں کا ایک ہی رخ ہے ان کا ایک ہی نظریہ و منشور ہے یہ کالعدم پارٹی ہے جس کے بعد یہ نئے نام سے پارٹی رجسٹر کروا رہے ہیں لہذا اس کی بطور پارٹی رجسٹریشن نہیں ہوسکتی درخواست گزاروں کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ہم قانون کے مطابق ہر کام کر رہے ہیںلہذامیرے موکل کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کیے جائیں فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔