اسلام آباد
سپریم کورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کردی : جہانگیر ترین
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کر دی ہے۔ کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی انکوائری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے سوا قبول نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خط میں اپوزیشن جماعتوں کے موقف کی تائید کی گئی ہے۔ حکومت کو اپوزیشن کی مشاورت سے ٹی او آرز بنانے ہونگے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ کر ٹی او آرز پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے مگر یہ اعلان تاحال صرف زبانی جمع خرچ ہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں اس لئے انہیں ایوان میں آ کر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔