خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے تھے:ا سد عمر
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو لوگ ایزی لوڈ کہتے تھے،سب سے بڑی مافیا زرداری، نوازشریف، الطاف حسین ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسد عمرکا پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالے گاعمران خان اور پی ٹی آئی اس کے سامنے کھڑی ہوگی، کے پی میں بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا گیا، خیبرپختونخوا کے دیہاتوں میں بجلی نہیں تھی، ہم نے پن بجلی کے منصوبے لگائے جبکہ کالاباغ ڈیم کیخلاف تقریریں کرکے گھرجا کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے بچے یہاں نہیں پڑھتے،اس لیے وہ تعلیم اورصحت پر کام نہیں کرتے،مسئلہ ان کاہے جو کہلواتے خود کو سندھ کاسپوت ہیں لیکن کام اپنے لیے کرتے ہیں۔سندھ کاسب سے بڑا ماحولیاتی اثاثہ دریااور کے پی کا اثاثہ جنگل اور درخت ہیں لیکن حیدرآباد سے گزرنے والی کینال میں گٹر کاپانی ڈالاجارہا ہے۔