اسلام آباد

فیملی سے ملاقات کے بعد کلبھوشن کا پنشن ریکارڈ پاکستان نے طلب کرلیا

پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس اور انڈین نیوی کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کر ادی گئی ہے، اس ملاقات کے بعد پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس کا پنشن ریکارڈ مہیا کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو2003ءمیں نیوی سے ریٹائرڈ ہو گیا تھا ، اب حکومت پاکستان نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کا سروس ریکارڈفراہم کریں۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے پنشن ریکارڈ، بینک سٹیٹمنٹس اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے بھارتی حکام کو 15افراد کی فہرست بھی دی ہے ، یہ فہرست کلبھوشن یادیو نے اپنا دفاع کرنے کے لئے دی تھی۔ ان 15افراد میں کلبھوشن کی اہلیہ بھی شامل ہے ۔ لیکن بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی کو بھی اپنے شوہر کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close