اسلام آباد
این اے 154ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کر دیا، کاغزات نامزدگی جمع
اسلام آباد: این اے 154 لودھراں کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر جماعت نے اُن کے بیٹے علی خان ترین کو ٹکٹ دیدیا، علی خان ترین نے آج والد کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے تاحال کوئی امیدوار فائنل نہیں ہو سکا۔ این اے 154 میں ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا، دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔