اسلام آباد

عمران خان کا جمعہ کو حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق حقائق سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کو حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سے متعلق حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ اس بار شہباز شریف کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پانامہ اور اقامہ شریف خاندان کی کرپشن کا ایک حصہ ہے، کپتان نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں حدیبیہ کیس سے متعلق مزید حقائق سامنے لاوں گا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو حدیبیہ کیس سے متعلق اہم معلومات موصول ہوئی ہیں۔ بابر اعوان نے کیس سے متعلق قانونی نکات پر کپتان کو بریفنگ دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار شہباز شریف کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، چور خاندان کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا، نواز شریف سیاست سے آوٹ ، شہباز شریف بھی جیل جائیں گے، نواز شریف عدلیہ کے خلاف باہر نکلا تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close