اسلام آباد

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی، وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق تمام بھارتی الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھائی چپ برآمد ہوئی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے متعلق بھارت کے تمام الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس نیول آفیسر، سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد و جاسوس اور معصوم پاکستانیوں کا قاتل ہے لیکن کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات انسانی ہمدردی، اسلامی تعلیمات، رحم دلی کی روایات کے مطابق کرائی گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے لیکن ملاقات سے پہلے جامع سکیورٹی انتظامات لازم تھے اور سفارتی ذرائع سے دونوں ممالک نے پیشگی اس بات پر اتفاق کیا تھا جب کہ 30 منٹ تک طے ملاقات کو ان کی درخواست پر 40 منٹ کیا گیا اور ملاقات کی کامیابی کا اندازہ کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کے شکریہ سے لگایا جاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے، جیولری اتروانے پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوتوں کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث چیکنگ کے لئے رکھ لیا گیا اور ایک جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔ واضح رہے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو سے گھر والوں کی ملاقات کو بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close