لودھراں میں اگرعلی ترین کوٹکٹ نہیں دیتے توکس کودیں؟انہیں جہانگیرترین کابیٹاہونے پرنااہل نہیں کیاجاسکتا : فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے لوگوں کوآگے آنےکاموقع دیاہے علی ترین کوجہانگیرترین کابیٹاہونے پرنااہل نہیں کیاجاسکتا۔نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موروثی اورانتخابی سیاست میں فرق ہے علی ترین کوٹکٹ دیناموروثی سیاست نہیں میرٹ ہے۔لودھراں میں اگرعلی ترین کوٹکٹ نہیں دیتے توکس کودیں؟ عمران خان ،علی ترین کوسیکریٹری جنرل بناتے توغلط تھا۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ 8 لاکھ افرادنے علی ترین کو منتخب کرناہے علی ترین اپنے کارکنوں میں موجودہیں اس کوحلقے کے تمام لوگ جانتے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدربغیرکسی الیکشن کے یوتھ کے صدربن گئے موروثی اورانتخابی سیاست میں فرق ہوتا ہے اور پی ٹی آئی میرٹ پر ہی فیصلے کرتی ہے ۔