اسلام آباد

پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج، وزیراعظم شریک ہوں گے

اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شریک ہوں گے۔

 اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت آج شام 5 بجے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر بحث ہوگی جب کہ وزیراعظم نوازشریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ متحدہ اپوزیشن نے اس حوالے سے  وزیراعظم نوازشریف سے پوچھنے کے لئے 7 سوالات ترتیب دیئے ہیں اورجواب نہ ملنے پرایوان میں بھرپوراحتجا ج  کا فیصلہ کیا ہے۔

پاناما ليكس كے معاملے پر ہونے والے اسمبلی كے اجلاس ميں شركت کے لئے حكومت اور اپوزيشن نے اپنی اپنی حكمت عملی تيار كرلی ہے، حكومت كی طرف سے اپنائی گئی حكمت عملی کے مطابق وزيراعظم نواز شريف قومی اسمبلی ميں آمد پر اپوزيشن كی طرف سے پوچھے گئے سوالات سے پہلے پاليسی بيان ديں  گے جس ميں  وہ ایوان کو بتائيں گے كہ ان كا كسی بھی آف شور كمپنی ميں  نام نہيں  ہے اور ان كے بچوں  پر پاكستان كے قوانين كا اطلاق نہيں  ہوتا اس ليے انہيں  اپنا بزنس كا مكمل حق حاصل ہے، پاليسی بيان كے بعد وزيراعظم اپوزيشن كی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات كے جوابات بھی ديں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close