اسلام آباد

داعش کی طرف سے پاکستان کے اہم شہروں کو نشانہ بنانے کا خدشہ

اسلام آباد: ملکی سلامتی سے منسلک ادارے نے داعش کی جانب سے ملک بھر کے اہم شہروں میں مذموم کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سلامتی سے منسلک ادارے نے جاری مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش ملک بھر کے مختلف شہروں میں اپنی مذموم کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، شدت پسند تنظیم لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد کو نشانہ بنا سکتی ہے، اس تناظر میں سیکیورٹی انتظامات کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ادھر ضلع راولپنڈی کے حساس علاقہ واہ کینٹ میں مشکوک نوجوان دیکھا گیا ہے جس کی عمر 18 سے 19 سال، نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنے، سفید رنگ کی چادر اوڑھے ہو ئے ہے، لمبی داڑھی اور لمبے بال ہیں۔ حساس ادارے نے مشکوک شخص کی تلاش کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے، سر کلر میں شہریوں سے اپنے اردگرد نظر رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close