اسلام آباد

حکومت مرحلہ وارانکوائری پر راضی؛ صرف وزیراعظم اور اہلخانہ سے تحقیقات کا نکتہ مسترد

اسلام آباد: وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے پاناما لیکس کی انکوائری کے لئے ضوابط کار (ٹرمز آف ریفرنسز ) میں تبدیلی اور قانون سازی کے معاملے پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کر کے نئے ضوابط کار پر متفق ہو کر انکوائری کمیشن قائم کرنے کے لیے چیف جسٹس کو دوبارہ خط لکھنے کے علاوہ خصوصی قانون کے تحت خصوصی انکوائری کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔

مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیگل ٹیم نے آئین اور مروجہ قوانین کے اندر رہتے ہوئے پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں، تارکین وطن اور پاکستانی نژاد افراد کے بارے میں انکوائری کے معاملے پر حزب اختلاف کے اتفاق رائے سے نئے ٹی او آرز کے ساتھ چیف جسٹس کو انکوائری کمیشن ایکٹ مجریہ 1956 کے تحت دوبارہ خط لکھنے یا خصوصی قانون کے تحت خصوصی کمیشن بنانے سے اتفاق کیا ہے اور اس ضمن میں آج وزیر اعظم کو بریفنگ دے جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close