اسلام آباد
قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ شریفوں کے پاس کوئی چارہ نہیں، تحریک انصاف
اسلام آباد: عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس اور تحریک قصاص کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ بنی گالہ میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس اور تحریک قصاص کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیاگیا۔
اجلاس میں شریف برادران کی سعودی عرب روانگی کے محرکات پر غور بھی کیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ شریف برادران کی جانب سے احتساب کے فرار کی کوشش کو ناکام بنایاجائےگا۔ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لوٹانے کے علاوہ شریفوں کے پاس کوئی چارہ نہیں۔