اسلام آباد

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دیئے جانے کا نوٹس لیا گیا ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ نے آج اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔ اس بیان کے بعد سے حکومتی ارکان، سیاسی جماعتوں اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close